ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 2 ماہ میں ویکسین کی قلت ہوگی دور،بیرون ملک سے منگوائی جائے گی: ایمس ڈائریکٹر رندیپ گلیریا

2 ماہ میں ویکسین کی قلت ہوگی دور،بیرون ملک سے منگوائی جائے گی: ایمس ڈائریکٹر رندیپ گلیریا

Sun, 16 May 2021 11:09:19    S.O. News Service

نئی دہلی، 16؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ملک میں کورونا کی دوسری لہر میں ویکسین کی قلت نے حکومت کی تشویش کو بڑھا دیا ہے۔ ویکسین تیارکرنے والوں سے پیداوار بڑھانے کیلئے بات چیت جاری ہے۔

دریں اثنا دہلی میں واقع ایمس کے ڈائریکٹر رندیپ گلیریا نے کہا ہے کہ ملک میں تقریباً دو ماہ کے دوران ویکسین بڑی مقدار میں دستیاب ہوں گی، کیونکہ ویکسین کمپنیاں اپنے مینوفیکچرنگ پلانٹس کھولنا شروع کردیں گی، جس سے اضافی ویکسین دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے دوسرے ممالک سے بھی ویکسین طلب کئے جانے کی بات ہے۔

ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ مینوفیکچرنگ پلانٹس کی مدد سے ہندوستان میں کووی شیلڈ، کوویکسین اور سپوتنک پنجم کی ویکسین تیار کی جائے گی۔ بھارت بائیوٹیک اور ایس آئی آئی کے ذریعہ نئے پلانٹ لگائے جارہے ہیں۔

ان کے مطابق ہمارے پاس جولائی سے اگست تک خوراک کی ایک بڑی مقدار دستیاب ہوگی۔جمعہ کے روز ملک میں کورونا کے 326123 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جو اس ماہ یعنی مئی میں سب سے کم ہیں، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 3879 تھی۔

ورلڈ میٹر کے اعداد و شمار کے مطابق راحت کی بات ہے کہ اس ماہ کورونا کے روزانہ کی بنیاد پر کم سے کیس جمعہ کو آئے تھے۔ مہاراشٹر دہلی، کرناٹک سمیت متعدد دیگر ریاستوں میں کورونا کیس مستقل طور پر کم ہورہے ہیں۔


Share: